بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم کا پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی پوری پیشہ ورانہ تاریخ میں شاندار کارکردگی پر اسے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان ایئر فورس ڈے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران فضائی معرکوں میں اپنی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور برتری کو بھرپور انداز میں ثابت کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ نے دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر فیصلہ کن کردار ادا کیا اور مخالف کو ایسا کاری وار لگایا جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستمبر 1965 میں پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کے جذبے اور عزم نے انہیں آسمان کی وسعتوں میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button