بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا بہادر پی آئی ایم ایس نرس کو ایک کروڑ روپے کا چیک

وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی ایم ایس کی نرس رضیہ نورین سے خصوصی ملاقات کی اور نومولود بچے کی جان بچانے پر ان کی ہمت اور بہادری کو سراہا۔

رضیہ نورین کو آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد مدعو کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ان کی بہادری اور خوفِ خدا پر فخر کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رضیہ نورین نے اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی ایم ایس) میں لگنے والی آگ کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک نومولود بچے کی جان بچائی۔

انہوں نے کہا کہ رضیہ نورین کا یہ بہادرانہ اقدام تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک پیش کیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں آئندہ سال 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button