
تجارت
پاکستان گلابی نمک کے وسیع ذخائر سے برآمدات بڑھانے کی کوششیں تیز کر رہا ہے
پاکستان اپنے وسیع گلابی نمک کے ذخائر کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی منڈیوں میں برآمدی صلاحیت بڑھا رہا ہے۔
وارچہ، کالا باغ اور قائد آباد میں موجود گلابی نمک کے وسیع ذخائر پاکستان کو عالمی گلابی نمک کی مارکیٹ میں ایک اہم ملک کے طور پر سامنے لا رہے ہیں۔
ان ذخائر کے ذریعے پاکستان دنیا بھر میں ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور درآمد کنندگان کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان گلابی نمک میں ویلیو ایڈیشن کے لیے پروسیسنگ، گریڈنگ، کوالٹی کنٹرول اور جدید پیکیجنگ پر بھی توجہ دے رہا ہے، جس کا مقصد عالمی منڈیوں میں پاکستانی گلابی نمک کی برآمدی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔















