بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایاز صادق نے اسپیکرز کانفرنس کو پارلیمانی تعاون کے فروغ کا مؤثر پلیٹ فارم قرار دے دیا

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر عمران ندیم نے الگ الگ اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی، صوبائی اور دیگر قانون ساز اداروں کے درمیان روابط اور پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان اسمبلیوں کے اسپیکرز نے پارلیمانی تعاون کے فروغ اور قانون ساز اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button