
قومی
نائب وزیراعظم، ترک وزیر خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔















