بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا سوڈان میں تعلیم کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کا مطالبہ

پاکستان نے سوڈان میں تعلیم کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اقدامات پر زور دیا ہے۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سیکریٹری سید انصار شاہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت سوڈان میں تعلیم کے تحفظ کے موضوع پر منعقدہ آریا فارمولا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید انصار شاہ نے کہا کہ بچوں کا تحفظ اور ان کی تعلیم تک رسائی برقرار رکھنا سوڈان کی بحالی، استحکام اور طویل مدتی امن کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ سوڈان میں بچوں کے تحفظ اور ان کے تعلیمی سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان کے مطابق بچوں کو تعلیم کا تسلسل فراہم کرنا سوڈان میں مستقبل کے امن، استحکام اور بحالی کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button