
قومی
وفاقی وزیر توانائی کا مضبوط اور مؤثر توانائی نظام (Energy Ecosystem) کے قیام کی ضرورت پر زور
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مضبوط اور مؤثر توانائی نظام (Energy Ecosystem) کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے لاہور میں توانائی کے شعبے سے متعلق ایک کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور صنعتی فروغ کے لیے توانائی کی وافر اور مسلسل فراہمی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے طویل المدتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔
سردار اویس احمد لغاری نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں جدت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مؤثر پالیسی اور مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔
اشتہار















