بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

آج عالمی یومِ آبادی منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج عالمی یومِ آبادی (ورلڈ پاپولیشن ڈے) منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد آبادی سے متعلق عالمی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور خاندانی منصوبہ بندی، صنفی مساوات اور تولیدی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس سال عالمی یومِ آبادی کا موضوع "نوجوانوں کی امیدوں اور امنگوں کو آج اور مستقبل میں حقیقت کا روپ دینا” (Realizing the hopes and aspirations of young people – today and for the future) رکھا گیا ہے۔

اس دن کے موقع پر مختلف تقریبات، سیمینارز اور آگاہی مہمات کے ذریعے بڑھتی ہوئی آبادی سے درپیش چیلنجز، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں باخبر فیصلوں کی اہمیت اور نوجوانوں کو بہتر تعلیم، صحت اور مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث خوراک، صحت، تعلیم، روزگار اور قدرتی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی اور عوامی شعور ناگزیر ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button