بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اتوار سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9ویں وزارتی کانفرنس اتوار سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، جو دو روز تک جاری رہے گی۔

کانفرنس کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک میں خواتین کے لیے ایسا سازگار ماحول تشکیل دینا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے سماجی اور اقتصادی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

کانفرنس کے دوران خواتین کی سیاسی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں شمولیت بڑھانے، انہیں اقتصادی وسائل اور مالیاتی نظام تک بہتر رسائی فراہم کرنے، اور ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل شعبے میں صنفی تفاوت کم کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سرکاری نمائندے خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق کے فروغ اور جامع ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

دو روزہ کانفرنس میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک سے تقریباً 190 مندوبین شرکت کریں گے، جن میں ممتاز خواتین شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام، او آئی سی کے مبصرین اور دیگر عہدیداران شامل ہوں گے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button