بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو برائے خارجہ امور کاجا کالاس کا نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور نائب صدر کاجا کالاس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران کاجا کالاس نے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) پر دستخط کو اہم پیش رفت قرار دیا۔ تاہم انہوں نے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام فریقوں کے درمیان رابطے کے ذرائع ہر صورت کھلے رہنے چاہییں۔

اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے جامع فریم ورک کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام متعلقہ فریق جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button