
تجارت
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ جمعے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کی تھی۔















