بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلی پنجاب کا مری کے تحفظ اوربحالی کے منصوبے پرپیشرفت کا جائزہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت آج لاہور میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں مری کے تحفظ اور بحالی کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مری میں تین نئے پارکس کے قیام جبکہ کوٹلی ستیاں سکائی گلاس پل کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ مری گلاس ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام ایک ماہ میں شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔اجلاس میں مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button