
مدرسہ تعلیم القرآن لنگاہ میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ،632 مریض مستفید ہوئے،ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کا 160واں فری میڈیکل کیمپ، انسانی خدمت کی روشن مثال
مدرسہ تعلیم القران لنگاہ میں معروف انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اور بانی مہتمم الحاج ظہور احمد السکندرکے زیر اہتمام سالانہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں آنکھوں کے 324 اور جنرل چیک اپ کے 308 مریضوں سمیت.632 مریضوں کا معائنہ کیا کیا گیا۔

کیمپ کا افتتاح کمسن انعمتہ تصور اور محابہ تصور نے فیتہ کاٹ کر کیا جنرل میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر منیراحمد لنگاہ کی سربراہی میں ڈاکٹر ابوہریرہ ظہور،ڈاکٹر تصور ظہور السکندر،،ڈاکٹر ماریہ شفق منیر،ڈاکٹر میمونہ ارشد نے جنرل مریضوں جبکہ منور میوریل ہسپتال کی ٹیم نے کوارڈینیٹر عاصم رضا کی سربراہی میں ڈاکٹر نقبہ شاہد اور ڈاکٹر عائشہ ندیم پر مشتمل ٹیم نےآنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیا ۔

195 مریضوں کے فری شوگر ٹیسٹ کیے گئے اور آنکھوں کے 115 مریضو کو نزدیک کی عینکیں دی گئیں 22 مریضوں کو آنکھوں کی سرجری کے لیے منور میموریل ہسپتال ریفر کیا گیا شیخ انوار الحسن اور ملک محمد عرفان نے ڈسپنسری میں ادویات کی تقسیم جبکہ فیروز سنز کے نمائندے عمیر راجہ نے لیب میں شوگر ٹیسٹ کیے نمبردار چوہدری ربنواز نے میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کی ٹیم کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا ماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر بابر سعید اور علاقہ کی معروف سماجی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا ۔

انسان دوست مسیحا ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کا 160 واں فری میڈیکل کیمپ تھا ۔مدرسہ تعلیم القرآن میں لگایا جانے والا فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ صبح8بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے ایک بجے تک جاری رہا۔علاقہ کی عوام نے معروف انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اور الحاج ظہور احمد السکندر اور قاضی فاﺅنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی عوامی و سماجی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا. واضع رہے کہ قصبہ لنگاہ میں یہ کیمپ قاضی فائونڈیشن اور منور میموریل ہسپتال کے تعاون سے لگایا گیا















