
قومی
آپریشن غضب لِلحق: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری
پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن غضب لِلحق کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چترال میں پاک۔افغان سرحد کے قریب واقع افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کی مدد سے بدانی پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلااشتعال جارحیت کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو مختلف محاذوں پر شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب لِلحق تاحال جاری ہے اور تمام اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 🇵🇰














