
حکومت کسانوں کی بہتری اور فلاح کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ زرعی شعبہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ترقی کے مثبت آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
وفاقی وزیر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنوں کو بھی سلام پیش کیا اور متاثرین کی بحفاظت منتقلی اور مدد کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔













