وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، کیونکہ زرعی شعبہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ترقی کے مثبت آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
وفاقی وزیر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنوں کو بھی سلام پیش کیا اور متاثرین کی بحفاظت منتقلی اور مدد کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب اسٹارٹ اپ فنڈ میں سرمایہ کاری کی دعوت -
تاجر برادری کو محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: محسن نقوی -
پاکستان اور ایف اے او کا غذائی تحفظ اور پائیدار زراعت میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق -
وزیراعظم کی ایف بی آر کو ٹیکس استعدادِ کار کے جامع تخمینے کا نظام وضع کرنے کی ہدایت -
رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ’’کولکوریکس‘‘ کی گمراہ کن نقل پر سات ویٹرنری ادویات ساز کمپنیوں کو 55 لاکھ روپے جرمانہ -
جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے
