بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کا حوالدار لالک جان کو یوم شہادت پر خراج عقیدت

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان کو ان کی 26ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ لالک جان کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور عزم کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں لالک جان کی قربانی کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لالک جان شہید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور مادر وطن کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملے لالک جان شہید کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ اپنے پیغام میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ائیر سٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج نے حوالدار لالک جان شہید کو ان کی بے مثال جرات، اٹوٹ لگن اور عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button