
صحت
صحت کے شعبے میں انسانی وسائل کی تربیت مضبوط بنانے کی ضرورت: مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ صحت مراکز پر مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مزید اسپتال قائم کیے جائیں گے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام صحت کے مسائل سے نمٹنے کی بنیادی حکمت عملی ہے۔
انہوں نے صحت کے شعبے میں انسانی وسائل کی تربیت کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔











