بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اسلام آباد میں بائنینس کی اعلیٰ قیادت کی اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں

کرپٹو اور ورچوئل اثاثوں کے عالمی ادارے بائنینس کی اعلیٰ قیادت، بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ، نے اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومت نے ڈیجیٹل ایسٹ ریگولیشن کے حوالے سے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے، جسے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اجلاس کے دوران پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے اپنے ادارے کے ڈھانچے، کردار اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق بائنینس کا یہ دورہ پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اثاثوں اور جدید مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے نئے مواقع کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اشتہار
Back to top button