بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈر 21 ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ، مینز میں ایران اور ایران مقابلوں میں ترکیہ کی جیت

ورلڈ ٹیکوانڈو انڈر 21 چیمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن موئی انٹرنیشنل اسپورٹس سینٹر کاسارانی میں اختتامی تقریب کے ساتھ سرکاری طور پر مکمل ہوا، جہاں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے مختلف ایوارڈز پیش کیے گئے۔ اس تاریخی ایونٹ نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا جو جونیئر سطح سے سینئر سطح کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ مقابلے چار دن تک جاری رہے جن میں 16 ویٹ کیٹیگریز میں میڈلز کا فیصلہ ہوا۔

خواتین کی ٹیم اسٹیڈنگ میں ترکی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ کوریا دوسرے اور مراکش تیسرے نمبر پر رہے۔ مردوں کے مقابلوں میں ایران نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم اسٹیڈنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، ترکی دوسرے اور قازقستان تیسرے نمبر پر رہا۔

اختتامی تقریب میں انفرادی اور ٹیم سطح پر مختلف ایوارڈز پیش کیے گئے۔ مردوں کے لیے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ ایران کے ابوالفضل زندی کو دیا گیا، جب کہ خواتین کی کیٹیگری میں یہ اعزاز اے آئی این کی ملانا بیکولوفا کے حصے میں آیا۔ خواتین ٹیم اسٹیڈنگ میں پہلی سے پانچویں پوزیشن تک ترکی، کوریا، مراکش، ایران اور یونان شامل رہے۔ مردوں کی ٹیم اسٹیڈنگ میں ایران، ترکی، قازقستان، مصر اور کوریا نے پہلی پانچ پوزیشنیں حاصل کیں۔

فعال شرکت کا ایوارڈ کینیا کو دیا گیا، جب کہ بہترین فائٹنگ اسپرٹ کا ایوارڈ بھارت کے نام رہا۔ بہترین مرد کوچ کا ایوارڈ ایران کے مجید افلاکی کو دیا گیا اور خواتین کی بہترین کوچ کا اعزاز ترکی کے سوات ہاسٹرک نے حاصل کیا۔ مردوں کے بہترین ریفری کا ایوارڈ ایتھوپیا کے یوہانس بوگالے سیما کو دیا گیا جب کہ خواتین کی بہترین ریفری چلی کی دانیا گونزالیز کانسینو قرار پائیں۔

ورلڈ ٹیکوانڈو انڈر 21 چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن 2027 میں بلغاریہ کے شہر ساموکوو میں منعقد کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button