
قومی
پاکستان اور سعودی عرب کا غزہ میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال، خصوصاً غزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اسرائیل کی یک طرفہ منصوبہ بندی، جس کے تحت رفح کراسنگ کو صرف غزہ کے رہائشیوں کے خروج تک محدود کیا جا رہا ہے، کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی صریح خلاف ورزی اور انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کے عوام تک بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور پائیدار امن کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
URL کاپی ہو گیا













