
رافیل طیارے بھارت کے کام نہ آ سکے
رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں کمی
بھارتی وزیر اعظم مودی کو فرانس سے حاصل کیے گئے رافیل طیاروں پر بڑا فخر تھا تاہم یہ طیارے بھارت کے کام نہ آ سکے۔
پاکستانی حملے میں بھارتی فضائیہ کے تباہ حال رافیل طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بھارت نے گزشتہ ماہ ہی فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ ویڈیو میں فرانسیسی ساختہ ایم آئی سی اے ایئر ٹو ایئر میزائل کا ملبہ بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو طیارہ گرنے کے بعد بھی اپنے لانچر سے چپکا ہوا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جب کہ مزید کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔