بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پولیو کے خاتمے کی مہم پیر سے شروع ہوگی

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں سات روزہ پولیو کے خاتمے کی مہم پیر سے شروع ہو رہی ہے۔پولیو ورکرز ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ذمہ دار والدین اپنے بچوں کو پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے اور مکمل حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنائیں۔والدین اور سرپرستوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1166 یا 03467776546 پر رابطہ کریں اگر ویکسینیشن ٹیم ان کے گھر نہیں جاتی ہے۔

اشتہار
Back to top button