بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

وزیراعلی پنجاب کا صحت سہولیات مزید بہتربنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت عامہ کی جدید سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج(جمعرات) لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کررہی تھیں جس میں صوبے کے صحت کے شعبے میں ہونے والی اہم پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران دیہی مراکز صحت کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے انہیں ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سات سو سے زائد مراکز صحت کی تعمیر و مرمت کی گئی ہے اور صوبے بھرمیں 6 ارب ستر کروڑ روپے کی مفت دوائیں فراہم کی گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button