
صحت
حکومت ایچ آئی وی سکریننگ اور علاج معالجے کی سہولتیں مفت فراہم کررہی ہے، اعظم نذیر تارڑ
سینیٹ کو آج (جمعرات)بتایا گیا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ایچ آئی وی کے علاج کے مراکز کی تعداد انچاس سے بڑھ کر چورانوے ہوگئی ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان مراکز میں سکریننگ اور علاج معالجے کی سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ اس مرض سے مؤثر طور سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سینیٹ نے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی۔
بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا تھا۔چیئرمین نے سول کورٹس کے ترمیمی بل 2025 اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترمیمی بل 2025بھی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے۔