
پنجاب میں "مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز” متعارف کروانےکافیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ہیلتھ سیکٹرکی بہتری کیلئےاہم اقدام، پنجاب میں "مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز” متعارف کروانےکافیصلہ کر لیا گیا۔
مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسزشعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورےکریگی، مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسزکےذریعےہیلتھ بارےامورپرمربوط ٹاسک پورے کئےجائینگے، پنجاب بھرمیں آؤٹ سروسنگ کےذریعےمزید20ہزارہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز” سے منسلک کر دیا جائے گا، 39ہزارلیڈی ہیلتھ ورکر” مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز’ فورس کا حصہ ہوں گی۔مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسزکی ورک فورس مجموعی طورپرتقریباً60ہزارسےزائدپرمشتمل ہوگی، مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزپولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کے ذمہ دار ہوگی، سروسزکےذریعےمریض اوران کا مستندریکارڈمرتب کیاجائےگا۔
مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وجودہ ہیلتھ سروسز سے آبادی 47فیصد کوراور53فیصدان کورڈہے،93فیصدمریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کرتے ہوئے مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔