
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور کاروان قلم رائٹر فورم پاکستان کی میزبانی میں اپووا ادبی کانفرنس سیالکوٹ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک (حافظ محمد زاہد)اور نعت رسول مقبول (حفصہ خالد) سے ہوا۔ ڈویژنل صدر تنظیم الاخوان پاکستان عبد الحمید چھینہ ایڈووکیٹ نے ذکر قلبی کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔ سرپرست اعلیٰ اپووا ز بیر احمد انصاری نے انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد اور آخرت کیلئے خود کو تیار کرنے پر مفصل گفتگو کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی لیجنڈ و صدارتی ایوارڈ یافته راشد محمود، پروفیسر ہارون الرشید تبسم، سینئر صحافی ندیم نظر، معروف شاعر شہزاد نیئر ، منفرد لب و لہجہ کے شاعر اتباف ابرک ،گھوئنکی لائن کلب کے صدر عمر سلیم گھمن، بانی اپووا ایم ایم علی ، وائس چیئرمین حافظ محمد زاہد مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ جنرل سیکرٹری مدیحہ کنول ، صدر پنجاب ریحانہ عثمانی ،سماجی و سیاسی رہنما ریاض احمد احسان ،ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر انعم پری،، سعدیہ ہما شیخ ، مبشرہ ارشد کینیڈا سے اور کاروان قلم کی چئیر پرسن ثوبیہ راجپوت و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبہ کے حوالہ سے نوجوان لکھاریوں کو اصلاحی لیکچر دیئے۔
اس موقع پر دیگر شریک محفل لاہور سے سفیان علی فاروقی ، ساجدہ اصغر ، نبیلہ اکبر ، رشنا اختر، لاریب اقراء، عروج درانی، فاطمہ طاہر بٹ، سجاد علی بھنڈر ، اظہر حسین بھٹی، نادر فہمی، ضیغیم عباس گوندل اور سیالکوٹ سے امین رضا مغل، جنید آفتاب، ڈاکٹر محمد ندیم ملک، ڈاکٹر شاہد ریاض شمس ڈار، مہر اشتیاق ، خرم میر، آصف سیٹھی ، مرزا عرفان علی، قراہ العین خالد، الماس العین خالد، فاکہہ قمر سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈز ، میڈلز اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
تقریب میں سینئر صحافی، موٹیویشنل اسپیکرز ، شعراء ، کالم نگاروں سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ حسب روایت اپووا کی یہ کامیاب ادبی کانفرنس سیالکوٹ بھی بخوبی اختتام پذیر ہوئی۔ کامیاب تقریب بلاشبہ اپووا کی ٹیم ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔