
قومی مینز انڈر 19 ٹورنامنٹس منگل سے شروع ہوں گے
نیشنل مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور کپ 10 ستمبر بروز منگل کو شروع ہونے والے ہیں تین روزہ میچ کے ہر راؤنڈ کے بعد ون ڈے میچز ہوں گے۔ چیمپئن شپ اور کپ میں کل 98 میچز کھیلے جائیں گے۔یہ ٹورنامنٹ یو اے ای میں نومبر میں ہونے والی سہ ملکی 50 اوورز کی سیریز کے بعد اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2024 کے لیے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے ملک بھر کے انڈر 19 کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کریں گے۔
سولہ ریجنز کی 18 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل 22 اکتوبر کو ہوگا ۔ سہ روزہ میچز کا فائنل چھ سے نو نومبر تک ہوگا۔تمام ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں چھ ٹیمیں ہیں۔
ان کے میچز سنگل لیگ کی بنیاد پرہونگے جو بارہ اکتوبر تک ہونگے اگلا مرحلہ جوون ڈے میں شامل ہوگا اس میں ہر گروپ کی ٹاپ ٹیمیں حصہ لیں گی، جو سولہ سے بائیس اکتوبر تک سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوگا جس کے بعد تین روزہ میچز، گروپ کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان سنگل لیگ کی بنیاد پر پچیس اکتوبر سے نو نومبر تک کھیلے جائیں گے۔
گروپ اے میں فاٹا، اسلام آباد، کراچی وائٹس، لاڑکانہ، ملتان اور کوئٹہ ریجنز شامل ہیں اور وہ اپنے میچز کراچی میں کھیلیں گے۔
ایبٹ آباد، بہاولپور، فیصل آباد، کراچی بلیوز، لاہور بلیوز اور راولپنڈی ریجنز گروپ بی میں شامل ہیں اور ان کے میچز ایبٹ آباد، چارسدہ، پشاور اور رسالپور میں ہوں گے۔
گروپ سی میں آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے)، ڈیرہ مراد جمالی (ڈی ایم جمالی)، حیدرآباد، لاہور وائٹس، پشاور اور سیالکوٹ ریجنز شامل ہیں جبکہ ان کے میچز فیصل آباد، سرگودھا اور شیخوپورہ میں ہوں گے۔پشاور کی ٹیم سہ روزہ میچوں کی دفاعی چیمپئن ہے جبکہ کراچی وائٹس ون ڈے کی دفاعی چیمپئن ہے۔















