بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب کامران افضل کا صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر خوشاب کا اچانک دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب کامران افضل کا صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر خوشاب کا اچانک دورہ۔ اے ڈی سی (آر) نے چھتری چوک خوشاب پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیااور عملہ صفائی سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام مقامات پر خصوصی صفائی کیلئے سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیں۔

بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل نے ای رجسٹریشن اور پبلک سروس ڈیلیوری کے مراحل کو چیک کرنے کے لیے سب رجسٹرار آفس خوشاب کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

اشتہار
Back to top button