بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی صدارت میں پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، سنگل یوز پلاسٹک پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی صدارت میں پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سنگل یوز پلاسٹک پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

پولیتھین بیگز کی پیداوار، خرید و فروخت اور استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اے ڈی سی (آر ) نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت کے لیے ضلعی انتظامیہ پر عزم ہے۔ اجلاس میں ڈی پی او کے نمائندہ،ڈی ڈی انوائرمنٹ،ڈی او انڈسٹریز،فوڈ اتھارٹی،ایجوکیشن کے افسران اور انجمن تاجران کے صدر اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button