بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ سموگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ سموگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔

جنرل سیکر ٹری اے ڈی انوائرمنٹ،ڈی ایس پی ٹریفک،سی او ڈسٹرکٹ کونسل سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)نے متعلقہ اداروں کے افسران سے گفتگو کرتے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، اوور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ سموگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کو جاری رکھیں۔

اے ڈی سی (آر) نے مجموعی طور پر تمام محکموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

اشتہار
Back to top button