خوشاب، پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے سلسلہ میں ضلع کے تمام ریونیو افسران و سروس سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر /فوکل پرسن پلس کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل نے پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے سلسلہ میں ضلع کے تمام ریونیو افسران و سروس سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر /فوکل پرسن پلس کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔
اجلاس میں بورڈ آف ریونیو پنجاب و دیگر افسران بالا کے احکامات اور ان کی اہمیت کے متعلق ضلع بھر کے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے کام میں جملہ ریونیو فیلڈ سٹاف بھرپور دلچسپی اور محنت سے کام کرے اور اس اہم کام میں متعلقہ نمبرداران و مالکان کو شامل کرکے اس پراجیکٹ کو مقررہ میعاد کے اندر مکمل کریں۔
مزید براں تمام ریونیو افسران کو اس سلسلہ میں آئندہ 15 یوم میں اپنی کارگردگی رپورٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کے دفتر میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔