رکشہ ڈرائیور حضرات کی آسانی کے لئے ہر اتوار کا دن رکشہ ڈرائیور لائسنس کے اجراء کا دن مقرر
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب لاہور جناب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب سید قمر اقبال حیدر کی نگرانی میں ٹریفک پولیس خوشاب کی طرف سے لاری اڈا خوشاب جوہر آباد پر رکشہ ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کی آگاہی اور پاسداری کے حوالے سے مہر رفیق احمد سب انسپکٹر ٹریفک پولیس خوشاب نے خصوصی لیکچر دیا۔
اور افسران کی طرف سے آمدہ احکامات سے آگاہ کیا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب لاہور نے رکشہ ڈرائیور حضرات کی آسانی کے لئے ہر اتوار کا دن رکشہ ڈرائیور لائسنس کے اجراء کا دن مقرر کیا ہے۔ لہذا آپ خدمت مرکز خوشاب نوشہرہ، قائد آباد، ڈی پی او آفس جوہر آباد سے فوری لرنر لائسنس بنوائیں اور 42 دن کے بعد اتوار کو ریگولر لائسنس جاری کروائیں اور بھاری جرمانہ سے بچیں اور اپنے لئے اور اپنے بچوں کابا عزت روزگار کمائیں۔