ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت توسیع خوشاب کے زیر اہتمام پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت توسیع خوشاب کے زیر اہتمام پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریو نیو) کامران افضل تھے۔تقریب میں ایکس سینٹر ،صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی،ڈپٹی ڈائر یکٹرزراعت تو سیع عبدالماجد خان اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی نے سبسڈی سکیم کے خوش نصیبوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں اور مبارکباد بھی دی، مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہی ہے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے گرین ٹریکٹرز سکیم کے تمام مراحل انتہائی شفاف انداز میں مکمل کیے گئے کسانوں کی خوشحالی کے لیے کئی سکیمیں جاری ہیں جن سے بلا تفریق سب کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
کسانوں کے نمائندہ نے گرین ٹریکٹرز سکیم کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔