علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد کیمپس کا دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد کیمپس کا دورہ۔ اس موقع پر کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر اکرام اللہ لالی نے ڈپٹی کمشنر کو یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز اور کیمپس کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کیمپس کی جدید طرز کی سائنس لیبزکا بھی دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔ طلبہ نے اپنی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔
اس دورے کا مقصد طلبہ اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان ایک دوستانہ مکالمہ کا انعقاد تھا، جہاں ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کو جدید مہارتوں کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ایسے انٹرنیشنل لیول کے اسکل سیٹ سیکھنے چاہیے جن سے وہ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں۔