علاقائی
سرور شہید لائبریری کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب
لائبر یری کا قیام تعلیمی ترقی اور علم کے فرو غ کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ تعلیمی سرگرمیوں میں ہر وقت ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی سرور شہید لائبریری کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب کے موقع پر ان خیا لات کا اظہار کر رہی تھیں۔
ڈپٹی کمشنرسروش فاطمہ شیرازی کی طرف سے سرورشہید لائبر یری کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا۔
لائبریری میں مختلف موضوعات کی نئی کتابیں فراہم کی گئی ہیں جن سے طلباء اور عام شہری استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی، ایکس سینیٹر ،صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، سی او ایم سی حرا جاوید بلوچ اورلائبریری کے منتظمین بھی موجود تھے۔