پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں سالانہ انٹرنیشنل ولنٹیئر سرٹ چیلنج کا انعقاد
پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں سالانہ انٹرنیشنل ولنٹیئر سرٹ چیلنج میں ایم سی جوہرآباد کی سرٹ ٹیم نے نمایاں پوزیشن، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ڈسٹرکٹ افیسر ریسکیو خوشاب سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ ء امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں سالانہ انٹرنیشنل ولنٹیئر سرٹ چیلنج کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی خواجہ سلمان رفیق وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔
سرٹ چیلنج میں نیشنل اور انٹرنیشنل رضاکاران کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ ٹیموں نے سرٹ چیلنج کے موقع پر کسی بھی سانحہ یا حادثہ کی صورت میں زخمیوں کی درجہ بندی کے مطابق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ بحفاظت منتقلی، بلڈنگ کولیپس کی صورت میں دب جانے والے متاثرین کو لوڈ لفٹنگ کے ذریعے نکالنے، واٹر ریسکیو، چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
سیکرٹری ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو رضاکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیورضاکاروں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے رضاکاروں کو تلقین کی کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اورشجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کیا جا سکے۔
بمقام پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل سرٹ چیلنج میں 62ٹیموں میں سے ایم سی جوہرآباد کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔