علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ماسٹر پلاننگ کمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ماسٹر پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نیسپاک،ضلع کونسل سمیت میونسپل کمیٹیوں،ریسکیو،ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
نیسپاک کی ٹیم کی جانب سےصدر اجلاس کو ماسٹر پلان بارے اب تک پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں ضلع کی تعمیر و ترقی اور مستقبل کے منصوبہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے تفصیلی معاملات زیر بحث لائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ کسی بھی شہر کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں جامع پلاننگ اور حکمت عملی تیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی ماسٹر پلاننگ کا کام جاری ہے اور اسے تمام محکموں کے تعاون سے جلد ازجلد مکمل کر لیا جائے گا۔