بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)احمد صہیب نےکی۔اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کے علاوہ محکمہ اریگیشن ،سوشل ویلفئر ،میونسپل کمیٹی،لوکل گورنمنٹ،پاپولیشن،ایجوکیشن ودیگر تمام محکموں کے سربراھان نے شرکت کی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر راو گلزار یوسف نےصدر اجلاس کوڈینگی سروے لنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام محکمے اپنا کام ایس او پی کے مطابق سر انجام دیں اور سکولوں کے ڈینگی یوزرزاور میونسپلز کمیٹی اور فشریزکے ڈینگی یوزرز اپنے کام کو بہتر کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام انچارچز اپنے یوزرز کی ٹریننگ کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنا کام بہتر طریقہ سے کرسکیں۔

اشتہار
Back to top button