
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان اور ڈیوٹی ڈاکٹر جوہرآباد سمیت نرسز سٹاف موجود تھا۔ڈپٹی کمشنرخوشاب کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر احمد خان نےہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، میل ،فی میل وارڈز، گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر، فارمیسی، ریسپشن کاوُنٹر، لیبارٹریز دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنرخوشاب نےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادمیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر اورنرسز سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کے مزید بہتر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے۔














