وطن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء قوم کا فخر ہیں، ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کے واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں محمد ایازولد حاجی محمد نواز اعوان ساکن ناڑی اور حافظ علی محمد ولد شیر محمد گندوال ساکن خالق آباد کی قبروں پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے شہدا کے اہل خانہ سے ان کے گھروں میں جا کر ملاقات کی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد ایاز کوئٹہ بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے کے بعد سی ایم ایچ کھاریاں میں زیر علاج تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 20 نومبر کو جام شہادت نوش کیا۔ جبکہ حافظ علی محمد دھماکے کے بعد سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج تھا اور 13 نومبر کو شہید ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء قوم کے کیلئے فخر ہیں۔فوج کے شہداء قوم کےماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔