بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیرصدارت اجلاس، محکمہ ایریگیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد۔

اجلاس میں محکمہ ایریگیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایریگیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ نالہ شوالہ کی صفائی کی جائے اور جو سمس بند تھے ان کو فوری طور پر چلایا جائے۔

اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے افسران نے مختلف امور پر ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ دی۔بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ملک امتیاز احمد مانگٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سپیشل پرسنز کے مسائل بارے بریفننگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے سپیشل پرسنز کے مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے احکامات جاری کیے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سی او ایجوکیشن کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ ایجوکیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

اشتہار
Back to top button