ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤگلزار یوسف کے علاؤہ میونسپل کمیٹی کے افسران اور دیگرمحکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے صدر اجلاس کو ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے،انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،مشتبہ کیسز،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اے ڈی سی (جی) کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں۔قبرستانوں، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروی سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔