ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خوشاب کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خوشاب کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد نے محکمہ کے جاری تمام پروگرامز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور محکمہ کے تمام شعبہ جات فیملی ہیلتھ کلینک، موبائل سروس یونٹس،فلاحی مراکز کی ماہانہ کارکر دگی رپورٹ پیش کی۔
علاوہ ازیں محکمہ بہبودآبادی پنجاب کی طرف سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے پروگرام ایس بی سی سی اور ایچ ایم آئی ایس کے ڈیش بورڈ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،محکمہ اوقاف،ایجوکیشن اور این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔