بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مرکزی شاہراہ، کلمہ چوک، کچہ بازار اور مین بازار خوشاب میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ایم سی خوشاب کا صبح سویرے مرکزی شاہراہ، کلمہ چوک، کچہ بازار اور مین بازار خوشاب میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔

ڈپٹی کمشنرکی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تعطل و بلا امتیاز آپریشن جاری،اس ضمن میں ایم سی کے عملہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف شہر میں جاری آپریشن کو تیز رفتاری کیساتھ نتیجہ خیز بنایا جارہا ہے اس سلسلہ میں شہر میں روڈز پر ریڑھیاں لگانے والوں کا سامان ایم سی کے دفتر میں بند کر کے ناجائز تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے۔

بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کی تعین کردہ لائن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button