علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں نئی شوگر سیس روڈز کی تعمیر کے سلسلہ میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسئین ہائی وے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے شرکت کی۔
ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور ایکسین ہائی وے نے ڈپٹی کمشنر کو شوگر سیس کے فنڈز کی دستیابی اور شوگر سیس سٹرکات کی موجودہ حالت کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ شوگر ملز سروس روڈ کی تعمیر کیلئے تخمینہ لاگت تیا رکرکے رپورٹ پیش کی جائے تا کہ آئندہ اجلاس میں ان سکیموں کو زیر غور لایا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی فلاح و بہبود کے انتظامی امور کمیٹی کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔