بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام سیمینارز

آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد عوام کوآئیوڈین ملے نمک کے فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار کا انعقادسوشل ویلفیئر آفس کے صنعت زار ہال میں ہوا۔ سیمینارمیں ہوٹلز مالکان اور سالٹ پروسیسرز نے بھی شرکت کی۔

سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف،سی ڈی سی آفیسر اسد حیات قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرملک امتیاز احمد مانگٹ نے شر کت کی۔

شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیوڈین ملے نمک کے استعمال سے بچوں کے اندر بونا پن،گلھڑ اور خواتین کے اندر بونا پن کے امراض میں کافی کمی آئی ہے اس لئے عوام کو صرف آیوڈین ملا نمک ہی استعمال کرنا چاہے اور چکی مالکان اور سالٹ پروسیسرز صرف اور صرف آیوڈین ملا نمک ہی تیار کریں۔

اشتہار
Back to top button