علاقائی
روز نامہ حاوی رپورٹ کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے محفل مشاعرہ اور ایوارڈ کی تقریب
روز نامہ حاوی رپورٹ کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے محفل مشاعرہ اور ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی نظامت کے فرائض شاکر ملک اور میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ندیم بھٹی نے سر انجام د ئیے۔ جس میں ملک کے نامور شعراء کرام ،صحافی اور گلوکاوں نے شرکت کی۔ ان کی خدمات کے حوالےسے ایوارڈز دیئے گئے۔
ں معروف شا عرہ اور کالم نگار محترمہ روبینہ شاہین کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شا عرہ اور صحافی خاتون صباء ممتاز بانو اور محترم اقبال پیام کو بھی ایوارڈز عطا کئے گئے۔
یہ پروقار تقریب منعقد ہونے پر منتظمین شاکر ملک اور ڈاکٹر ندیم بھٹی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شاندار تقریب میں ملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔