پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دبنگ کاروائی
ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبدالرحمان کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپیکٹر عمر دراز اور ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر ہمراہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ ایک شخص عمر نواز ولد محمد نواز سکنہ کوٹ مومن ضلع سرگودھاسے رائفل308 G3معہ205 کارتوس جبکہ تیمور علی ولد نزر حسین سکنہ کوٹ مومن ضلع سرگودھا سے رائفل 223 معہ 200 کارتوس برامد کر کے دو الگ الگ مقدمات ایف ائی ار نمبر 561، 562 تھانہ خوشاب میں رجسٹر کرا کر ملزمان کو حوالات میں بند کیا ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اختر حسین جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبدالرحمان کی طرف سے انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپیکٹر عمر دراز اور ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر ہمراہ ٹیم کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔