
علاقائی
ریسکیو 1122 خوشاب کے زیر اہتمام 8 اکتوبر بطور نیشل ریزیلینس ڈے منایا گیا
سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ریسکیو 1122 خوشاب کے زیر اہتمام8 اکتوبر بطور نیشل ریزیلینس ڈے منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہا کہ آج کے دن سال 2005میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات زلزلہ سے شدید متاثر ہوئے تھے جس میں کثیر تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات کے بننے والی وجوہات کو کم سے کم کیا جا سکے اور حادثات میں کمی لا کر قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد آصف شہزاد اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر فرسٹ ایڈ کے حوالے سے سکولوں و کالجوں میں آگاہی لیکچر اور آگاہی پمفلرٹس تقسیم کئے۔انجینئر حافظ عبدالرشی…